حکومت تھیٹرز کھولنے کی اجازت دے، اداکارہ آفرین

  حکومت تھیٹرز کھولنے کی اجازت دے، اداکارہ آفرین

  

لاہور(فلم رپورٹر) سٹیج پرفارمر آفرین پری نے کہا ہے کہ سٹیج سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے سٹیج عام آدمی کی تفریح کا شاندار ذریعہ ہے۔حکومت کو دیگر شعبوں کی طرح تھیٹر کو بھی کھول دینا چاہیے۔تاکہ فنکار بھوکا مرنے سے بچ جائیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر میں بے شمار ڈرامے کئے ڈانس پر عبور رکھنے کے باوجود کبھی مغرور نہیں ہوئی ہر فنکار کو فن اپنا لوہامنواتا ہے سب سے بہترین منصف ناظرین ہوتے ہیں جو فیصلہ کرتے ہیں کہ کس کا کام اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ رقص ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور سٹیج کا مستقبل روشن ہے شائقین کی بڑی تعداد دوبارہ تھیٹر کا رخ کررہی ہے۔

معیاری ڈراموں کی نمائش سے تھیٹر کی رونقیں دوبارہ آباد ہو سکتی ہیں۔

مزید :

کلچر -