حکومت فلم انڈسٹری کی سرپرستی کرے، اداکارہ رزکمالی

حکومت فلم انڈسٹری کی سرپرستی کرے، اداکارہ رزکمالی

  

لاہور(فلم رپورٹر)ہماری فلم انڈسٹری کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے جب تک زوال پذیر پاک فلم انڈسٹری کی حکومت وقت سرپرستی نہیں کرے گی فلم انڈسٹری اپنے پا ں پر کھڑی نہیں ہو سکتی ان خیالات کا اظہار فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل رزکمالی نے گفتگو میں کیا۔رز کمالی نے کہا کہ نجی چینل سے پیش کی جانے والی ڈرامہ سیریل ”بھنور“میں اپنے کیرئیر کا یادگار کردار ادا کیا تھا۔

ایور گرین میڈیا کے بینر تلے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل ”بھنور“کے پروڈیوسر عمران قریشی،ڈائریکٹر بچل کلہوڑو اور رائٹر ذوہا حسن تھے۔اس کے کانٹنٹ ہیڈ کاظم پاشا تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح فلم میکر فلم اور سینما انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ پر لانے کیلئے کوشاں ہیں اگر حکومت کی طرف مناسب سپورٹ مل جائے توہماری فلم انڈسٹری دنوں میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گی۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد ہماری فلم انڈسٹری ایک بار پھر پوری دنیا میں یہ ثابت کر دے گی کہ جو ٹیلنٹ پاکستان میں ہے وہ کسی اور ملک میں نہیں۔

مزید :

کلچر -