پاکستان میں فلم سازی کا رحجان جلد بڑھے گا، گلوکار انور رفیع

پاکستان میں فلم سازی کا رحجان جلد بڑھے گا، گلوکار انور رفیع

  

لاہور(فلم رپورٹر)نامور گلوکار انور رفیع نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم سازی کا رجحان ایک بار پھر بڑھے گا‘اگر فلم بینوں کو ان کے معیار کے مطابق فلمیں دیں جائیں گی تو ہی غیر ملکی فلموں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ فلم انڈسٹری کا عروج کا دور آج بھی آنکھوں کے سامنے منڈلاتا رہتا ہے لیکن میں مایوس نہیں انشا اللہ ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں لکھنے والوں سے درخواست ہے کہ نئے موضوعات کے ساتھ تحقیق کرلیں تو فلموں کی کہانیاں بہت بہتر ہوسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شوبز کے شعبہ میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے او ر اس کو منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے تاکہ فلم انڈسٹری کو اس سے فائدہ حاصل ہوسکے انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی وہ دور بھی آئے گا جب ایک مرتبہ دوبارہ معیاری فلمیں بننے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

مزید :

کلچر -