وزیراعلی بلوچستان کا کوٹہ لینے کیلئے استعمال کردہ جعلی ڈومیسائل منسوخ کرنے کا اعلان

  وزیراعلی بلوچستان کا کوٹہ لینے کیلئے استعمال کردہ جعلی ڈومیسائل منسوخ ...

  

کوئٹہ (آئی این پی) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کوٹے پر وفاقی اداروں میں ملازمت کرنے والوں کے جعلی ڈومیسائل منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ڈومیسائلوں کی اسکروٹنی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کیکوٹہ پر وفاقی اداروں میں ملازمت کرنیوالوں کے جعلی ڈومیسائل منسوخ کریں گے۔ حکومت کا جعلی ڈومیسائل کی منسوخی کافیصلہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے کیوں کہ اس سے پہلے کسی بھی حکومت نے جعلی ڈومیسائل کے مسئلہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ ڈپٹی کمشنرمستونگ نے تو 400 جعلی ڈومیسائل منسوخ بھی کردیے ہیں۔ دوسری جانب جعلی ڈومیسائل کی منسوخی کے حوالے سے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا بھی کہنا تھا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں جعلی ڈومیسائل کے اجرا کو روکنے کے مسئلے کو سنجیدہ لیا ہے کیوں کہ وفاق میں بلوچستان کیکوٹہ پرمقامی افراد کی تعیناتی کو یقینی بنانیکی ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جعلی ڈومیسائل کی ازسرنو تصدیق اچھی پیشرفت ہے، اس سے وفاقی محکموں میں بلوچستان کیکوٹہ پر مقامی افراد کی تعیناتی سے بیروزگاری پرقابوپایاجاسکتاہے۔ گورنر بلوچستان نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز جعلی ڈومیسائل کی از سر نوتصدیق کے عمل کو تیز کریں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان

مزید :

صفحہ آخر -