ملک سے کرپشن، مہنگائی کومائنس کر رہے ہیں، اپوزیشن انتخابات تک صبر کرے: گورنر پنجاب

  ملک سے کرپشن، مہنگائی کومائنس کر رہے ہیں، اپوزیشن انتخابات تک صبر کرے: ...

  

لاہور(آئی این پی) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ ہم ملک سے کرپشن، مہنگائی اور دیگر مسائل مائنس کررہے ہیں۔ لاہور میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کے نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں، انصاف ٹائیگرز فورس کے جوان انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں، حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں، اپوزیشن صبر کے ساتھ عام انتخابات کا انتظار کرے۔ مشکل حالات میں وفاقی اور صوبائی حکومت نے ٹیکس فری بجٹ دیا ہے۔ اپوزیشن کو ہر معاملے میں روڑے اٹکانے کی عادت ختم کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے عام انتخابات میں تحر یک انصاف کو حکومت کر نے کیلئے پانچ کا مینڈ یٹ دیکر اپوزیشن کو مائنس کر دیا۔

مہنگائی مائنس

مزید :

صفحہ آخر -