سندھ حکومت راشن کی جگہ بھاشن دیتی رہی،حلیم عادل شیخ

  سندھ حکومت راشن کی جگہ بھاشن دیتی رہی،حلیم عادل شیخ

  

مورو (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ٹڈی دَل کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت کو 60 کروڑ روپے ملے جن سے اس نے سپرے مشین یا ادویات خریدنے کی جگہ گاڑیاں خریدیں۔ اتنی رقم دینا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے جب کہ سندھ حکومت راشن کی جگہ بھاشن دیتی رہی۔پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے مورو میں پی ٹی آئی ورکرز سے خطاب میں کہا کہ احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت سندھ کے 50 لاکھ خاندانوں کو 60 ارب روپے دیے۔ حلیم عادل شیخ کا کہناتھا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت کو 60 کروڑ روپے ملے، جن سے سپرے مشین یا ادویات خریدنے کی جگہ گاڑیاں خریدی گئیں۔

حلیم عادل شیخ

مزید :

صفحہ آخر -