کراچی میں خواتین کے موٹرسائیکل چلانے کے تربیتی مرکزکا افتتاح

  کراچی میں خواتین کے موٹرسائیکل چلانے کے تربیتی مرکزکا افتتاح

  

کراچی(آئی این پی) رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے خواتین کیلئے موٹرسائیکل چلانے کے تربیتی مرکز کاافتتاح کردیا۔یہ تربیتی مرکز ڈس ایبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام غیر سرکاری تنظیم سپورٹ کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے،کشور زہرہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کی ترقی کیلئے جامع تعلیمی پروگرام بنانے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے عام خواتین کوتعلیم کے بھرپورمواقع ملیں، انھوں نے خواتین کی موٹر سائیکل چلانے میں دلچسپی کو ایک مثبت سوچ قراردیتے ہوئے کہاکہ موٹرسائیکل چلانے سے خواتین کو عملی زندگی میں آمدورفت میں آسانی ہوگی اور وہ اپنے اور اپنے خاندان کی مدد کیلئے خود اعتمادی کے ساتھ گھرسے نکل سکیں گی۔ تنظیم سپورٹ اسپیشل افراداور خواتین کی بحالی کیلئے کام کررہی ہے،خواتین موٹر سائیکل چلاتے وقت ٹریفک کے قوانین پر عمل کریں، ہیلمٹ پہنیں اور رات میں موٹر سائیکل چلاتے وقت سیاہ لباس پہننے سے گریزکریں کیونکہ گہرااورسیاہ رنگ کا لباس موٹرسائیکل سواروں کودورسے نظرنہیں آتا ہے،اس موقع پر ڈس ایبل ویلفیئرایسو سی ایشن کے صدر جاوید رئیس نے اسپیشل افراد اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کو ششوں پر کشورزہرہ کاشکریہ اداکیا۔

کشور زہرہ

مزید :

صفحہ آخر -