بھارت،گھر والوں کی غفلت،گیارہ سالہ بچہ بالٹی میں ڈوب کر جاں بحق

بھارت،گھر والوں کی غفلت،گیارہ سالہ بچہ بالٹی میں ڈوب کر جاں بحق

  

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی شہر دہلی میں گیارہ سال کا معصوم بچہ گھر والوں کی غفلت کے باعث بالٹی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی دہلی کے علاقے منڈاؤلی میں رفیق نامی گیارہ ماہ کا ایک بچہ افسوس ناک طور پر بالٹی میں گرنے سے موت کا شکار ہو گیا، بالٹی میں موجود پانی میں بچے کا دم گھٹ گیا جس کے باعث وہ جاں بر نہ ہو سکا۔ یہ واقعہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں منڈاؤلی تھانہ علاقے میں گزشتہ روز پیش آیا، بچہ والدین کے ساتھ سو رہا تھاکہ اس دوران کسی وقت اس کی آنکھ کھل گئی اور وہ کھیلتے کھیلتے بالٹی تک پہنچ گیا۔ والدین کو اس وقت پتا چلا جب وہ سو کر اٹھے، انھوں نے رفیق پانی کی بالٹی میں الٹا پڑا دیکھا تو اوسان خطا ہو گئے، انھوں نے بچے کو بالٹی سے نکالا گیا لیکن وہ بے حس و حرکت تھا۔ بچے کی موت پر والدین غم سے نڈھال ہو گئے، انھوں نے رو رو کر اپنا برا حال کر دیا۔ دوسری طرف پولیس کو بھی واقعے کی اطلاع دی گئی، جس پر پولیس نے بچے کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔

بھارت،بچہ جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -