کورونا میں مبتلا مریضوں پر آکسی کلوروکوئن کا ٹیسٹ ٹرائل مکمل ناکام

  کورونا میں مبتلا مریضوں پر آکسی کلوروکوئن کا ٹیسٹ ٹرائل مکمل ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جنیوا (این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ ملیریا کی دوائی ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن اور ایچ آئی وی کی دوا لوپیناویر، رٹوناویر کا اسپتالوں میں کرونا وائرس کے علاج کے لیے ٹرائل ٹیسٹ بند کیا جا رہا ہے، چونکہ ان کے استعمال سے اموات میں کسی قسم کی کمی واقع نہیں ہوئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے بیان میں کہاگیاکہ ان عبوری نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ دوسری دوائیوں کے مقابلے میں ہائیڈروآکسی کلوروکوئن اور لوپیناویر/رٹوناویر اسپتال میں داخل مریضوں کی اموات میں کمی نہیں لاسکیں۔ ادارے کی سرپرستی میں ان دواؤں کا مختلف ملکوں میں ٹیسٹ ٹرائل جاری تھا۔ یورپی کمشن نے جمعے کے دن ریمڈیسیور کے استعمال کی مشروط اجازت دے دی ہے، جب یہ ثابت ہوا کہ اس کا استعمال کرنے والے مریض قدرے جلد صحت یاب ہو جاتے ہیں۔
ٹرائل ناکام

مزید :

صفحہ آخر -