ریلوے انتظامیہ کی جانب سے شالیمار ایکسپریس ٹرین بند کرنے کا فیصلہ

ریلوے انتظامیہ کی جانب سے شالیمار ایکسپریس ٹرین بند کرنے کا فیصلہ

  

لاہور (آئی این پی) ریلوے انتظامیہ نے لاہور براستہ فیصل آباد کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین کی سفری سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے رواں ماہ 15جولائی سے اس ٹرین کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی جگہ کراچی سہون شریف سیکشن ایم ایل ٹو پر موہن جو دڑو ٹرین کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شالیمار ایکسپریس کی بندش پر تاجر برادری اور مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، تاجر برادری اور مسافروں نے وزیر ریلوے شیخ رشید سے درخواست کی ہے کہ شالیمار ایکسپریس ٹرین کو بند نہ کیا جائے کیونکہ شالیمار ایکسپریس ٹرین سے صبح کے اوقات میں اس سیکشن لاہور، فیصل آباد، ملتان، لودھراں، رحیم یارخان، بہاولپور، سمہ سٹہ اور نواب شاہ، حیدرآباد اور کراچی کے درمیان کوئی اہم ٹرین نہیں ہے۔شالیمار ایکسپریس ٹرین لاہور اور کراچی دونوں شہروں سے صبح 6 بجے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوتی ہے اور دن کے اوقات میں تمام چھوٹے بڑے شہروں سے کاروباری افراد اور عام مسافر اس ٹرین سے سفر کرتے ہیں جس سے محکمہ اور لوگوں دونوں کو فائدہ ہوتا ہے۔

ریلوے انتظامیہ

مزید :

صفحہ آخر -