حکومت اسلام آباد میں مندر ما معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کی خواہاں؛ نور الحق قادری

حکومت اسلام آباد میں مندر ما معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کی خواہاں؛ نور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ اسلام آباد میں مندر کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو۔اتوار کونورالحق قادری نے گوردوارہ بھائی جوگا سنگھ کا دورہ کیا اور سانحہ شیخوپورہ پر سکھ برداری سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور کہا کہ حکومت نے شیخوپورہ سانحہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔ میتیں پشاور منتقل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا 2017 میں اسلام آباد میں ہندو کمیونٹی کو پلا ٹ الاٹ کیا گیا تھا۔نور الحق قادری کا کہنا تھا اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش کیلئے حکومت کے پاس فنڈز ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مندر کی تعمیر کے معاملے کو وزیراعظم خود دیکھ رہے ہیں، جبکہ اس معاملے کو اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیج رہے ہیں۔نور الحق قادری نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو۔ انہوں نے کہاکہ مذہبی عبادت گاہیں امن کی علامت ہوتی ہیں۔
نور الحق قادری

مزید :

صفحہ آخر -