سرکاری سکیم کے عازمین کی رقوم واپس کرنے کی بجائے بینک ٹال مٹول کرنے لگے

  سرکاری سکیم کے عازمین کی رقوم واپس کرنے کی بجائے بینک ٹال مٹول کرنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سرکاری حج سکیم 2020ء کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونیوالے حج کی منسوخی کے بعد اضطراب کا شکار، وزارت مذہبی امور کی طرف سے رقوم کی واپسی کے لئے واضع احکامات جاری کیے جانے کے بعد ملک بھر کے عازمین بنکوں کے رحم و کرم پر 2جولائی سے رقوم کی واپسی کا اعلان کے باوجود بنکوں کی طرف سے کاغذات نا مکمل ہونے کو جواز بنا کر ٹال مٹول کا سلسلہ جاری، بنکوں کی طرف سے رقوم واپس لینے والوں کے ڈیٹا کی رجسٹریشن بھی شروع نہیں ہو سکی۔ ملک بھر کے سرکاری سکیم کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والوں نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے ہم دہرے کرب کا شکار ہیں کرونا کی وجہ سے ایک حج پر نہیں جا سکے دوسرے بنکوں والے رقوم کی واپسی کیلئے روڑے اٹکا رہے ہیں یاد رہے سرکاری سکیم کے عازمین سے ایک ارب روپے سے زاہد رقم بنکوں میں 2020ء کے لئے جمع ہوئی تھی جیسے واپس کیا جانا ہے۔
رقوم واپسی

مزید :

صفحہ آخر -