پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کرنیوالوں کو بھی فوری رقم واپس کرنے کا الٹی میٹم

  پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کرنیوالوں کو بھی فوری رقم واپس کرنے کا الٹی میٹم

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج 2020ء منسوخ ہونے کے بعد سرکاری عازمین حج 2020کورقوم کی واپسی کے نوٹیفکیشن کے بعد پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کرنیوالوں کو بھی فوری رقم واپس کرنے کا الٹی میٹم،ٹوکن رقم یا مکمل پیکیج کی رقم واپس نہ کرنے والی کمپنیوں کی اطلاع وزارت مذہبی امورکو دینے کی ہدایت۔ وزارت مذہبی امور سرکاری حج سکیم کی رقم واپس نہ کرنیوالے بنکوں کیخلاف شکایات درج کرانے کیلئے اسلام آباد دفتر میں خصوصی ڈیسک قائم کر دیا معلوم ہوا ہے۔ پرائیویٹ حج سکیم 2020ء کیلئے بھی بعض کمپنیوں نے بکنگ کر کے ٹوکن رقم وصول کی ہوئی ہے جس کی شکایت وزارت مذہبی امور میں بھی کی گئی ہے حج کی منسوخی کے بعد پرائیویٹ سکیم کے حج آرگنائزر کو بھی فوری مکمل رقم واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہوپ کے ذرائع کا کہنا ہے پرائیویٹ سکیم کے کسی حج آرگنائزر نے رقم وصول نہیں کی۔ ذاتی حیثیت میں اگر کسی نے رقم لی ہے اس کا ہوپ سے تعلق نہیں یاد رہے 2020ء کیلئے وزارت مذہبی امور نے حج آرگنائزر سے کاغذات کا حصول مکمل کرنے کے بعد کمپنیوں کی حتمی فہرست وزارت کی ویب سائٹ www.hajjinfo.orgپر جاری کر دی تھی۔ حج پیکجز اور سروس پرووائڈر کو بھی حتمی شکل دے دی گئی تھی۔سعودی عرب کی طرف سے کوٹہ فائنل نہ ہونے کی وجہ سے حج آرگنائزکو کوٹہ الاٹ نہیں ہوا تھا اس سال پرائیویٹ سکیم کے تحت 40فیصد افراد نے جانا تھاجو حج کی منسوخی کے بعد عمل مکمل نہیں ہو سکا۔

رقم واپسی

مزید :

صفحہ آخر -