قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں پھر ردو بدل

قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں پھر ردو بدل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) قومی بچت سکیوں کے شرح منافع میں پھر ردو بدل کردیا گیا جس میں بہبود سرٹیفکیٹ، پنشنرزبینیفٹ اور شہدا ء فیملی اکاؤنٹ پر شرح منافع میں اضافہ کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق بہبود سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اور شہدا ء فیملی اکاؤنٹ پر شرح منافع بڑھ کر 9.96 فیصد ہوگیا جبکہ سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ اور اکاؤنٹس پر اوسط شرح منافع کم کرکے 7.05 فیصد کردیا گیا ہے۔ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع بڑھ کر8.11 فیصد اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع7.6 فیصد ہوگیا۔شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں کمی کرتے ہوئے تین ماہ کے سرٹیفکیٹ پر 7.72فیصد سے 6.80فیصد اور چھ ماہ کے سرٹیفکیٹ پر 7.36فیصد سے6.76فیصد اور 12 ماہ کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 7.30فیصد سے کم کر کے 6.66فیصد کر دیا گیا۔
بچت سکیمیں

مزید :

صفحہ آخر -