با ر کھان میں ٹڈی دل کا پھر سیب کے باغات پر حملہ، شدید نقصان

با ر کھان میں ٹڈی دل کا پھر سیب کے باغات پر حملہ، شدید نقصان

  

بارکھان(این این آئی) بلوچستان کے علاقے بارکھان میں ٹڈی دل نے ایک بار پھر سیب کے باغات پر حملہ کر دیا۔سیب کے باغات پر ٹڈی دل کے حملے میں فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ کسانوں نے محکمہ زراعت سے باغات پر اسپرے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ بھی بارکھان پر ٹڈی دل نے سیب کے باغات پر حملہ کر دیا تھا جس سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا تھا اور مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی دل کو بھگانے میں مصروف ہے۔بعد ازاں محکمہ زراعت کی جانب سے بارکھان کے مختلف علاقوں میں سپرے بھی کیا گی تاہم زرعی ماہرین نے صوبائی حکومت سے بارکھان کیلئے جدید مشنری کا مطالبہ کیا تھا۔اس سے قبل قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادا ر ے(این ڈی ایم اے) نے بتایا ٹڈی دل پاکستان کے 52 اضلاع میں موجود ہے اور اس کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔این ڈی ایم کے مطابق بلوچستان میں 31، خیبر پختونخوا 10، پنجاب 4 اور سندھ میں 7 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہوئے ہیں۔

ٹڈی دل حملہ

مزید :

صفحہ آخر -