پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کا نام جمہوریت ہے،فریال تالپور

پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کا نام جمہوریت ہے،فریال تالپور

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے کہا ہے کہ 43 سال قبل ملک پر مسلط کی گئی سیاہ رات کا خمیازہ پاکستانی قوم آج تک بھگت رہی ہے۔فریال تالپور نے کہاکہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور روشن مستقبل کا نام جمہوریت ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے 5 جولائی یومِ سیاہ پر اپنے پیغام میں کہاکہ قائدِ عوام، مادرِ جمہوریت، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور پارٹی کے ان لاکھوں کارکنان کو سلام، جنہوں نے آئین کی بالادستی کی خاظر قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہاکہ 5 جولائی 1977ع کے اقدام کیخلاف تاریخ کا فیصلہ نوشتہ دیوار ہے۔فریال تالپور نے کہا کہ وقت آگیا ہے، 5 جولائی 1977ع کو پیدا ہونے والی تباہی کو اب ہمیشہ کیلئے دفن کردیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ آج یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ اس ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے سرگرم عمل رہیں گے۔

فریال تالپور

مزید :

صفحہ آخر -