ایمن خان کی نئی ڈرامہ سیریل میں اداکاری سے معذرت

ایمن خان کی نئی ڈرامہ سیریل میں اداکاری سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ایمن خان نے اپنے بچے کی وجہ سے نئی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے سے معذرت کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کو کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک پروڈیوسر نے نئی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی پیشکش کی تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا ابھی بہت چھوٹا ہے اور اسے میری توجہ کی ضرورت ہے اس لئے میں فی الوقت کسی پراجیکٹ میں کام نہیں کر سکتی۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس وقت میری ترجیح میرا بچہ اور میرا گھر ہے،بچے کے سنبھلنے کے بعد دوبارہ سے شوبز میں اپنی سر گرمیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دوں گی۔
لیکن فی الحال یہ ممکن نہیں کہ میں کسی بھی پراجیکٹ میں کام کروں۔

مزید :

کلچر -