ماضی میں ہونے والی غلطیوں پر افسوس نہیں، جویریہ عباسی

ماضی میں ہونے والی غلطیوں پر افسوس نہیں، جویریہ عباسی

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ میں نے کبھی اپنے ماضی پر افسوس نہیں کیا اور نہ ہی مجھے ماضی کی غلطیوں کا پچھتاوا ہے، ماضی میں مجھ سے جو غلطیاں ہوئیں اس سے مجھے آنے والے وقت کیلئے بہت کچھ سیکھنے میں مدد دی اور پھر ماضی کی نسبت حال بہت کم غلطیاں کی ہیں۔جوریہ عباسی نے کہا کہ کوئی بھی ایسا شخص نہیں ہوگا جس سے غلطی نہ ہوئی ہو اور میرے نزدیک بہتر انسان وہی ہے جو خود اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے،ہر شخص کا ماضی ہوتا ہے کچھ اس پر خوش ہوتے ہیں اور کچھ پچھتاوا کرتے ہیں۔

لیکن میں نے ہمیشہ ماضی کو نظر انداز کر کے اپنے مستقبل پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ ضرورکہوں گی کہ انسان کو اپنے ماضی سے ضرور سیکھنا چاہیے اور مستقبل میں محتاط ہونا چاہیے۔

مزید :

کلچر -