فلم ساز چوہدری اعجاز کامران کے والد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

فلم ساز چوہدری اعجاز کامران کے والد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور معروف فلم ساز چودھری اعجاز کامران کے والد چوہدری عبد الرشید انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ میں فلمی صنعت سے وابستہ فنکاروں, تکنیک کاروں اور فلمسازوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کو بیبیاں پاک دامن قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیانماز جنازہ چودھری اعجاز کامران کی رہائش گاہ نت ٹاؤن نزد ٹوکرنیازبیگ پر ادا کی گئی شرکت کرنے والوں میں سید نور،عرفان کھوسٹ،الطاف حسین,مسعود بٹ,فیصل,اچھی خان،فیاض خان, پپو سمراٹ,زیڈ اے زلفیشیخ اسلم،قیصر پپا،سخی سرور بٹ،حامی بٹ دیگر شریک ہوئے۔مرحوم کی رسم قل آج بعد نماز عصر جامعہ مسجد نت ٹاؤن میں ادا کی جائیگی۔

جائے گی.اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی جائے گی.فلمی صنعت سے وابستہ افراد نے چودھری اعجاز کامران کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا ظہار کیا ہے۔

مزید :

کلچر -