سرور فاؤنڈیشن کی جانب سے فنکاروں میں راشن تقسیم
لاہور(فلم رپورٹر)کورونا بحران سے بے روزگار 200سے زائد تھیٹرز فنکاروں کیلئے سرور فاؤنڈیشن نے راشن فراہم کر دیا شوبز فنکار راشن ملنے کی خوشی میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وائس چیئرپرسن سرور فاؤنڈیشن بیگم پروین سرور کا شکر یہ ادا کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق راشن تقسیم کر نے کی تقر یب پنجاب تھیٹرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ خان کی زیر نگرانی لاہور کے میٹرو پول سینما میں منعقد کی گئی تقر یب میں گلوکارہ میگھا،پروڈیوسر سخی سروربٹ،انور ماہی،سیف کھوکر،سرفراز وکی،شکیل چن،اسد مکھڑا،سرفراز خان، اور سیف گورائیہ سمیت تھیٹر فنکاروں کی کثیرتعداد بھی شر یک ہوئی اس موقعہ پر خطاب کے دوران قیصر ثناء اللہ خان نے کہا ہم گور نر پنجاب اور ان کی اہلیہ بیگم پروین سرور کا شکر یہ اداکرتے ہیں جنہوں نے کورونا بحران کی وجہ سے تھیٹرز کی بندش سے بے روزگار ہونے والے ان فنکاروں کی آواز سنی اور ان کو راشن فراہم کر دیا ہے ان جیسے لوگ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ ہم گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور ' وزیراعلیٰ پنجاب، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کرتے ہیں ہم غریب ڈیلی ویجز فنکاروں پر رحم کریں اور ایس او پیز کے مطابق تھیڑز کھولنے کی اجازت دیں۔
گلوکارہ میگھا نے کہا کہ ہم کورونا بحران کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے فنکاروں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور فلاحی تنظیموں کے ساتھ مل کر ان بے روزفنکاروں کی بھر پور مدد کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا اور سرور فاؤنڈیشن کی وائس چیئر پرسن بیگم پروین سرور نے انسانیت کا جو تاریخ کام کیا ہے اس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہیں تقریب میں فاروق بٹ،چیئرمین اللہ والے ٹرسٹ شاہد لون بھی شر یک ہوئے۔