کرپشن کیخلاف زیر و ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری: عثمان بزدار

  کرپشن کیخلاف زیر و ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری: عثمان بزدار

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر اینٹی کرپشن پنجا ب نے زبردست ایکشن لیتے ہوئے جون میں 4 ارب 41کروڑ 95لاکھ 60ہزار روپے کی تاریخی ریکوری کی ہے۔ اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 10 کروڑ 39لاکھ 80ہزار روپے کی کیش ریکوری بھی کی۔ اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 4856 کنال 16مرلے سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کرائی جس کی مالیت 3ارب 36کروڑ 3لاکھ 60ہزار روپے ہے۔ اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 95کروڑ 40لاکھ 80ہزارروپے کی ان ڈائریکٹ ریکوری کی۔ اینٹی کرپشن پنجاب کو ایک ماہ میں رپورٹ کرپشن ایپ پر 523 شکایات موصول ہوئیں، 315شکایات کا فوری ازالہ کیا اور دیگر پر کاروائی جاری ہے۔ اینٹی کرپشن کو ایک ماہ میں 1571 شکایات موصول ہوئیں اور سابقہ شکایات سمیت 1574 شکایات کاایک ماہ میں ازالہ کیا گیا۔ ماہ جون میں 324انکوائریاں کی گئیں اور 271جاری انکوائریوں پر فیصلہ دیا گیا۔ اینٹی کرپشن میں مکمل چھان بین کے بعد 97 کیس رجسٹرڈ ہوئے اور 99جاری کیسز کا فیصلہ ہوا۔ ایک ماہ میں 59چالان پیش کئے گئے اور مجموعی طور پر 132فراد کو گرفتار کیا گیا۔ اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں ایک عدالتی مفرور اور 8اشتہاریوں کو گرفتارکیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ کرپٹ مافیاکی ہر سطح پر سرکوبی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہونے والی بے حساب کرپشن نے ملک کا بیڑا غرق کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کرپٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے کہا کہ کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ عوام رپورٹ کرپشن ایپ پر کرپشن اور کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں۔ انہوں نے کہا کہ افسران کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں۔ سردار عثما ن بزدار نے بغیرپروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثما ن بزدارنے سکیورٹی کے بغیر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے خود گاڑی ڈرائیو کی اور ایس او پیزپرعملدرآمد کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گلبرگ، جیل روڈ، ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن اوردیگر علاقوں میں حکومتی اقدامات پر عملدر آمدکی صورتحال کا مشاہدہ کیا اور جزوی بندشوں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دوران ڈیوٹی بعض پولیس اہلکاروں کی جانب سے ماسک پہننے کی پابندی پر عملدرآمد نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باہر نکلتے وقت ماسک پہننا ہر شہری کیلئے ضروری ہے۔ ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔ حکومت نے حفاظتی اقدامات عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے زمینی صورتحال کو مدنظر رکھ کر ملک و قوم کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ آزمائش کے وقت عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر لمحہ عوام کو کورونا وباء سے بچانے کیلئے وقف ہے۔ سردار عثمان بزدار نے ریسکیو1122 کے عملے کو کورونا الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے جبکہ ڈیوٹی کے دوران کورونا کی وجہ سے شہید ہونے والے ریسکیو 1122 ملازمین کیلئے شہید پیکیج کی بھی منظوری دے دی گئی ہے اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ کورونا ڈیوٹی کرنے والے ریسکیو 1122کے عملے کو یکم اپریل سے خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔ کورونا ڈیوٹی کرنے والے پنجاب ایمرجنسی سروس کے افسروں، اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دیا جائے گا۔ کورونا ڈیوٹی پر مامور ریسکیو افسروں اور ملازمین کو وباء کے خاتمے تک خصوصی الاؤنس ملتا رہے گا۔ کورونا ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے گریڈ 16 تک کے ملازمین کے لواحقین کو 40 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔ کورونا کے باعث شہید ہونے والے گریڈ 17 اور اس سے زیادہ گریڈ کے افسران کے لواحقین کو 80 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔ شہید پیکیج دینے کیلئے سپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر عمل ہوگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا ڈیوٹی پر تعینات ریسکیورز کی خدمات کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الاؤنس کا اجرا ء محنتی ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کا سبب بنے گا۔ مشکل وقت میں ریسکیورز اداروں اور قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ڈی جی ریسکیو1122 نے کہاکہ پنجاب ایمرجنسی سروس کا عملہ کورونا ڈیوٹی الاؤنس کے اجراء پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکرگزار ہے۔

عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -