عالمی سطح پر کورونا سے متعلق غلط اطلاعات، افواہیں پھیلانے پر اقوام متحدہ کا انتباہ

عالمی سطح پر کورونا سے متعلق غلط اطلاعات، افواہیں پھیلانے پر اقوام متحدہ کا ...

  

نیو یارک(آئی این پی) اقوام متحدہ کی عالمی سطح پر کورونا سے متعلق غلط اطلاعات، افواہوں کا پھیلا ؤروکنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غلط اطلاعات ہیں کہ کورونا وبا زیادہ تیز ی سے پھیل رہی ہیں،غلط اطلاعات عوامی صحت کی کاوشوں میں خلل، سائنسی رہنمائی کو مسخ کر رہی ہیں، اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سب غلط اطلاعات کے پھیلا ؤکیخلاف بھرپور ایکشن لے سکتے ہیں، کوئی بھی اطلاع کسی دوسرے تک پہنچانے سے پہلے تصدیق کریں، اقوام متحدہ کی جانب سے اقوام عالم کیلئے جاری کردہ اپیل میں کہا گیا ہے کہ ہر صورت جانیں کہ اطلاع کہاں سے آئی؟ ذرائع کیا ہیں؟،یہ بھی تصدیق کریں کہ اطلاع کب شائع ہوئی؟ آپ کیوں شیئر کر رہے ہیں؟۔

اقوام متحدہ

مزید :

صفحہ اول -