سعودی تارکین کے اقاموں اور ویزوں میں تین ماہ کی توسیع

سعودی تارکین کے اقاموں اور ویزوں میں تین ماہ کی توسیع

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملک میں موجود غیر ملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی ہے۔اسی طرح ان غیر ملکیوں کے اقاموں میں بھی تین ماہ کی توسیع ہوگی جو ایگزٹ ری انٹری پر بیرون ملک موجود ہیں جبکہ ان کے ویزوں میں بھی اتنی ہی مدت کے لیے مفت توسیع ہوگی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کے اثرات کم کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے افراد، نجی شعبے، سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کی امداد کے لیے کوششیں جاری رکھتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد فیصلے کیے ہیں جن کی تفصیل دی جا رہی ہے۔

اقامہ توسیع

مزید :

صفحہ اول -