موجودہ کٹھ پتلی حکومت 5جولائی 1977کے جرم کی انتہا ہے: بلاول بھٹو زرداری

موجودہ کٹھ پتلی حکومت 5جولائی 1977کے جرم کی انتہا ہے: بلاول بھٹو زرداری

  

لاہور (نیوز ایجنسیاں)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ کٹھ پتلی حکومت 5 جولائی 1977 کے جرم کی انتہا ہے۔ اب پاکستان میں یہ باب ہمیشہ کے لئے بند ہونے والا ہے۔5 جولائی یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ5 جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے۔ منتخب حکومت اور پہلے براہ راست منتخب وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو جِن عناصر نے ہٹایا وہ جیسے گئے یہ ثابت ہوا کہ جرم و گناہ کی کوئی میراث نہیں ہوتی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ کٹھ پتلی کی طرح ہر غاصب حکمران کو اس آفاقی حقیقت کی سمجھ اور ادراک نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبائی خودمختاری کے نفاذ کے لیے گنجائش محدود کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے سروں پر بیروزگاری کی تلواریں لٹک رہی ہیں جس سے ہر گزرتے دن کے ساتھ غریب مزید غریب ہوتا جا رہا ہے جب کہ عام شہری کورونا اور ٹڈیوں کے رحم وکرم پر ہیں۔ پانچ جولائی 1977 کو آئین معطل، جمہوریت کو لپیٹا گیا۔ آمر کے ذاتی مفادات کو فروغ اور ان کو تحفظ دے کر پورے معاشرے کی بنیاد کو کرپشن پر رکھ دیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدم برداشت اور انتہا پسندی کی آماجگاہیں بنا دی گئیں کیونکہ آمروں کو فقط اپنے ذاتی مفادات عزیز تھے، جمہوریت اب بھی پنپنے کے شروعاتی مراحل میں ہے، صوبائی خودمختاری کے نفاذ کی لیئے گنجائش محدود کی جا رہی ہے،عام شہری وباء اور ٹڈی دل کے رحم و کرم پر ہیں، مزدوروں کے سروں پر بے روزگاری کی تلواریں لٹک رہی ہیں، دو وقت کی روٹی اور انصاف مہنگا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ غریب مزید غریب ہوتا جارہا ہے مذہبی انتہا پسندی، عسکریت پسندی، فرقہ واریت اور لسانیت کو اپنی جابرانہ حکمرانی کو قائم رکھنے کے لئے ہتھیار بنانے والوں کو ہٹا دیا جائے گا، ان کو اسی طرح ہٹایا جائے گا، جیسے نسل پرستی اور نفرت کے بیوپاری جعلی عظماء کے مجسموں کو ہٹایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے آئین و جمہوریت کے لیئے بے مثال جدوجہد اور لازوال قربانیاں دی ہیں، یہ جدجہد عوام کی حتمی فتح تک جاری رہے گی۔

جرم کی انتہا

مزید :

صفحہ اول -