شاہ محمود کی افغانستان کے سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت

شاہ محمود کی افغانستان کے سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان ...

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی،پاکستان کے نمائندہ خصوصی برایے افغانستان محمد صادق خان نے تصدیق کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ہے،عبد اللہ عبد اللہ سپریم قومی مفاہمتی کونسل کے چئیرمین بھی ہیں انہیں دورہ پاکستان کی دعوت بطور چیئرمین سپریم قومی مفاہمتی کونسل دی گئی ہے۔پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر صادق خان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ پاک افغان تعلقات میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی سپریم قومی مفاہمتی کونسل کے چئیرمین عبد اللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے،ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو سرکاری طور پر پاکستان کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔ایمبیسڈر محمد صادق خان نے کہا کہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ باہمی موافق تاریخوں میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

پاکستان کی دعوت

مزید :

صفحہ اول -