چند روز سے شدید علیل پیپلزپارٹی کے رہنما آیت اللہ درانی انتقال کر گئے

  چند روز سے شدید علیل پیپلزپارٹی کے رہنما آیت اللہ درانی انتقال کر گئے

  

مستونگ، اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی انتقال کر گئے، ان کی تدفین آبائی علاقے پڑنگ آباد میں ہو گی۔ رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما آیت اللہ خان درانی انتقال کر گئے ہیں، سابق وفاقی وزیر مملکت برائے صنعت و پیداوار آیت اللہ درانی گزشتہ چند روز سے شدید علیل تھے اور کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔آیت اللہ درانی کی تدفین ان کے آبائی علاقے پڑنگ آباد میں ہو گی۔ سابق صدر آصف زرداری نے آیت اللہ درانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ درانی پارٹی کے نظریاتی اور وفادار کارکن تھے۔ آیت اللہ درانی کا انتقال پارٹی اور بلوچستان کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آیت اللہ درانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ درانی بلوچستان کی ایک پر اثر آواز تھے۔آیت اللہ درانی محترمہ بینظیر بھٹو کے سچے نظریاتی اور وفادار سپاہی تھے۔آیت اللہ درانی کے انتقال پر دل دکھی اور غمزدہ ہے۔پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان آیت اللہ درانی کے خاندان کے دکھ میں شریک ہے۔دریں اثناء سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے بھی سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

انتقال

مزید :

صفحہ اول -