معاشی بحران،حکومت نے اے آئی آئی بنک سے بھی 25کروڑ ڈالر قرض مانگ لیا

  معاشی بحران،حکومت نے اے آئی آئی بنک سے بھی 25کروڑ ڈالر قرض مانگ لیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت نے ترقی اور مسابقت کے فروغ کیلئے مالی انتظام اور ریگولیٹری فریم ورک بہتر بنانے کیلئے ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) سے 25 کروڑ ڈالر کے قرض کی درخواست کردی۔رائز پروگرام اے آئی آئی بی کے کورونا بحران سے بحالی کی سہولت کے تحت ہوگا،اس سے صحت اور معیشت پر منفی اثرات کو دور کرنے میں پالیسی اور ادارہ جاتی اقدامات میں بھی مدد ملے گی۔اس پروگرام کے تحت فراہم کی جانے والی مالی امداد غریبوں اور کمزوروں کو معاشرتی تحفظ فراہم کرے گی اور ترقی اور ملازمت میں بحالی کو یقینی بنانے کے لیے ایک غریب نواز مالی محرک پیکج فراہم کرنے کے علاوہ صحت کے شعبے کے ردعمل کو بھی بڑھا دے گی۔رائز پروگرام حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے صحت، معاشرتی اور معاشی اہم منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے فوری کوششوں کے ایک مربوط پیکج کا حصہ ہے۔اس میں حکومت کی سماجی و اقتصادی بحالی کے لیے کوششوں اور صحت اور معاشرتی شعبوں میں اخراجات میں اضافے پر توجہ دی جائے گی جبکہ دو پالیسی ستونوں کے نزدیک مستقل معاشی نمو کی بنیاد رکھی جائے گی۔اس میں سب سے مالی پالیسی کو بہتر بناتے ہوئے مالی انتظامات اور میکرو اکانومکس استحکام کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحات پر توجہ مرکوز کی جائے گی جس کے لیے مؤثر ادارے، بین الحکومت انتظامات کو مستحکم بنانا، قرضوں کی شفافیت اور انتظامات کو بہتر کرنا، ٹیکس بیس کو بڑھانا اور ٹیکس پالیسی میں رکاوٹوں کو ختم کرنا، توانائی کے شعبے سے سامنے آنے والے مالی خدشات کو دور کرنا، کا سہارا لیا جائے گا،اس کے علاوہ دیگر اقدامات میں تعاون اور مسابقت کی حمایت کرنا شامل ہے اور اس جنرل سیلز ٹیکس کو پورے ملک میں ہم آہنگ کرنا، مالیاتی شعبے میں شفافیت بڑھانا، ڈیجیٹل مالی شمولیت کی حمایت، ریگولیٹڈ ریئل اسٹیٹ کی ترقی اور مسابقت کو فروغ دینا، کا سہارا لیا جائے گا۔

قرض

مزید :

صفحہ اول -