جنوبی پنجاب کے انتظامی معاملات میں ملتان کو نظر انداز کرنے کا تاثر بے بنیاد: شا ہ محمو د قریشی

        جنوبی پنجاب کے انتظامی معاملات میں ملتان کو نظر انداز کرنے کا تاثر بے ...

  

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہفتے میں 3 دن موجود رہیں گے، جنوبی پنجا ب کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا جنوبی پنجاب کے انتظامی معاملات میں ملتان نظر انداز نہیں کیا جائے گا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں بھی مکمل فعال ہوگا۔ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہفتے میں 3 دن موجود رہیں گے، تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب سے متعلق وعدے اور منشور پر عمل کر کے دکھا دیا۔ جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں گے۔ جنوبی پنجاب کے انتظامی معاملات میں ملتان کو نظر انداز کیے جانے والی خبریں جھوٹا پراپیگنڈہ ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔ملتان میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ مکمل طور پر فعال ہوگا۔ ہم نے جنوبی پنجاب کے لوگوں سے جو وعدہ کیا تھا اس وعدے کی تکمیل کے حوالے سے یہ ایک عملی پش رفت ہے۔

شاہ محمود

اسلام آباد،ملتان (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر سے دعائیہ پیغامات کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا،صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف، ریکٹر نسٹ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید زمان نے بذریعہ ٹیلی فون وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف، احسن اقبال و دیگر حکومتی و اپوزیشن کے ممبران پارلیمنٹ، اور کثیر تعداد میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بذریعہ فون و میسجز وزیر خارجہ کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے ملک بھر بالخصوص سندھ میں ہزاروں کی تعداد میں اجتماعی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے،صوبہ سندھ میں مورخہ 6 جولائی کو ہر ضلع میں دعائیہ تقریب منعقد ہو گی جس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کی جائیں گی، مختلف مما لک کے وزرائے خارجہ کی طرف سے بھی ٹیلیفون کالز اور سماجی رابطے کے ذریعے دعائیہ پیغامات تواتر کیساتھ موصول ہو ئے۔ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو، ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف، ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپ کوفورڈ، مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد اور افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے انکی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا میں پاکستان اور پاکستان سے باہر ان تمام احباب اور شخصیات کا فرداً فرداً شکر گزار ہوں جنہوں نے بذریعہ کالز، میسجز میری خیریت دریافت کی اور میری صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان تمام شخصیات کا بھی شکرگزار ہوں جو ملک بھر میں میر ے لئے اجتماعی دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ پاکستان اور یہاں بسنے والے ہر شخص کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور پاکستان سمیت پوری انسانیت کو اس کرونا جیسی وبا سے نجات عطا فرمائے،آمین۔

وزیرخارجہ خریت

مزید :

صفحہ اول -