برطانوی سفارتخانے کا ویزہ درخواستیں وصول کرنیکا اعلان

برطانوی سفارتخانے کا ویزہ درخواستیں وصول کرنیکا اعلان

  

اسلام آباد(آن لائن) برطانوی سفارتخانے کا آئندہ ہفتے سے ویزہ درخواستیں وصول کرنے کا اعلان کر دیاہے،اپلائی کرنے والے افراد کو احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ اتوار کے روزپاکستان میں برطانوی سفارتخانے کی جانب سے جاری ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے ویزہ سہولت مراکز پردرخواست لینا شروع کردی جائیں گی،سہولت مراکز پر احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنانا ہوگا، کورونا کے باعث ویزوں کا عمل معطل کیا گیا تھا۔ پاکستا ن میں برطانوی سفارتخانے نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ آئندہ ہفتے سے برطانوی ویزوں کیلئے درخواستیں وصول کرنا شروع کردیں گے۔آئندہ ہفتے ویزہ سہولت مراکز پر پوائنٹ منٹ ملنا شروع ہوجائیں گی۔ سہولت مراکز پر کورونا وباء کے خدشات کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، وہاں پر آنے والے ویزہ کے خواہشمندوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنانا ہوگا۔ سفارتخانے کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ویزہ کے خواہشمند ویب سائٹ سے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

ویزہ سہولتیں

مزید :

صفحہ اول -