مشکوک لائسنس ہولڈر پائلٹس کو صفائی کا موقع ملنا چاہیے،شاہد خاقان

  مشکوک لائسنس ہولڈر پائلٹس کو صفائی کا موقع ملنا چاہیے،شاہد خاقان

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے بے قاعدہ لائسنس والے جن پائلٹس کی لسٹ دی ہے ان میں سے چند شہید ہو چکے، کچھ ریٹائرڈ اور کچھ کا ڈیٹا کلیئر نہیں جب کہ کچھ عدالت میں گئے ہوئے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 50 سے زائد پائلٹس ان سے رابطے میں ہیں، کہ ان کا کیا بنے گا۔انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن کو چاہیے کہ ان 262 پائلٹس کو شوکاز نوٹس جاری کرے، ان پائلٹس کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دینا چاہیے۔شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ اگر کسی پائلٹ نے امتحان میں نقل کی ہے تو اس کو فارغ کرنا چاہیے، یہ اختیار سول ایوی ایشن کے پاس ہے۔

شاہد خاقان

مزید :

صفحہ اول -