پی ٹی آئی نے رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی

  پی ٹی آئی نے رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی

  

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب نے رکن پنجاب اسمبلی عظمی کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی عظمی کاردار کو 15 جون کو اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا جس میں ان کی بنیادی پارٹی رکنیت 1 ماہ کیلئے معطل کرتے ہوئے انہیں ذیلی کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عظمی کاردار کے خاوند کی علالت کے پیش نظر 17جون کی سماعت موخر کرکے 27جون کو منعقد کی گئی۔ تمام ثبوت اور شواہد کے معائنے اور عظمیٰ کاردار کے موقف کو سننے کے بعد قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب قائل ہے کہ انہوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔اس کے علاوہ بطور رکن صوبائی اسمبلی بھی عظمی کاردار کا رویہ نامناسب اور منصب کے شایان شان نہیں رہا۔ چنانچہ عظمی کاردار کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔

عظمیٰ کاردار

مزید :

صفحہ اول -