وزیراعلٰی کی ہدایت پر اینٹی کرپشن کاایکشن، ایک ماہ میں 4856کنال اراضی واگزار، 4ارب 42کروڑ کی ریکوری

وزیراعلٰی کی ہدایت پر اینٹی کرپشن کاایکشن، ایک ماہ میں 4856کنال اراضی واگزار، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت اینٹی کرپشن پنجا ب کا زبردست ایکشن، جون میں 4 ارب 41 کروڑ 95 لاکھ 60ہزار روپے کی تاریخی ریکوری۔ اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 10 کروڑ 39لاکھ 80 ہزار روپے کی کیش ریکوری بھی کی۔ اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 3ارب 36کروڑ سے زائد کی 4856 کنال 16مرلے سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کرائی، 95 کروڑ 40 لاکھ 80 ہزار روپے کی ان ڈائریکٹ ریکوری بھی کی۔ اینٹی کرپشن پنجاب کو ایک ماہ میں مجموعی طور پر 1571 شکایات موصول۔اینٹی کرپشن نے سابقہ شکایات سمیت 1574 شکایات کاایک ماہ میں ازالہ کیا۔ اینٹی کرپشن نے جون میں 324 انکوائریاں کیں اور 271جاری انکوائریوں پر فیصلہ دیااور مکمل چھان بین کے بعد 97 کیس رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 99 کا فیصلہ ہوا۔ 59چالان پیش کیے اور مجموعی طور پر 132فراد کی گرفتار ی کے علاوہ عدالتی مفرور اور 8اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیسکا کہنا ہے کہ کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں -۔عوام رپورٹ کرپشن ایپ پر کرپشن اور کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں، افسران کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں۔