امریکہ میں مقیم مخیر شخص کا جنرل ہسپتال کو وینٹی لیٹر کے متبادل طبی آلات کا عطیہ

  امریکہ میں مقیم مخیر شخص کا جنرل ہسپتال کو وینٹی لیٹر کے متبادل طبی آلات کا ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر)امریکہ میں مقیم پاکستانی مخیر شخصیت نے لاہور جنرل ہسپتال کو وینٹی لیٹر کے متبادل جدید طبی آلات کا عطیہ دیاہے جو کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا نظام تنفس بحال رکھنے میں مفید ثابت ہو رہے ہیں۔ (ہائی فلو آکسیجن نیزل کینولاکا عطیہ وصول کرتے وقت پرنسپل پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار الفرید ظفر نے کہا کہ اپنے مالی وسائل مخلوق خدا کی خدمت کے لئے خرچ کرنے والے افرادنیا و آخرت میں سرخروہوں گے۔ اور ہم سب بھی ان کے بہت شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین، پروفیسر خالد وحید، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق و دیگر انتظامی ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

امریکہ کی مخیر شخصیت ضیا ء الدین بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی جی ایم آئی وایل جی ایچ کی کورونا ہیلپ لائن اور ٹیلی میڈیسن سروس بیرون ممالک رہائش پذیر پاکستانیوں کے لئے راہنمائی اور وائرس کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوئی ہے جس کی وجہ سے دیار غیر میں مقیم پاکستانی اپنے گھر میں ہی احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کی سربراہی میں کوڈ 19- کے دوران معا لجین نے بچاؤ کے لئے جس طرح اندرون و بیرون ممالک لوگوں کی راہنمائی کی ہے اس سے نہ صرف اس وباء میں مبتلا افرادکا حوصلہ بڑھا بلکہ قیمتی مشوروں کی بدولت انہوں نے بھی سکھ کا سانس بھی لیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -