نوشین امجد کو ہٹانا فائز عیسیٰ پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے،حنا پرویز

نوشین امجد کو ہٹانا فائز عیسیٰ پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے،حنا پرویز

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن) کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کا چیئرمین ایف بی آر نوشین امجد کو عہدے سے ہٹانا فائز عیسیٰ پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔پی ٹی آئی نے صرف 22ماہ میں چار چیئرمین ایف بی آر تبدیل کر دیے۔بیوروکریسی کو تبدیل کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، جب تک سب سے بڑا نااہل گھر نہیں جائے گا تب تک ملک کے حالات بہتر نہیں ہونگے میں چیف جسٹس سے مطالبہ کرتی ہوں کہ نوشین امجد کو ایف بی آر چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹس لے۔

اپنے ایک بیان میں حنا پرویز بٹ نے کہا صاف نظر آ رہا ہے نوشین امجد کو ہٹانے کا مقصد صرف اور صرف قاضی فائز عیسی کیس پر اثرانداز ہونا ہے۔حکومت سے ان کے ہٹانے کی تمام وجوہات پوچھی جائیں چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید کو عہدے سے ہٹا کر نیا چیئرمین ایف بی آر مقرر کر دیا گیا۔ کیا نوشین جاوید کو صرف اس لئے ہٹایا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کیس میں انہوں نے نیازی کی سہولت کار بننے سے انکار کر دیا تھا؟

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -