تحریک انصاف عوامی، جمہوری اور نظریاتی جماعت ہے،ملک حسن

        تحریک انصاف عوامی، جمہوری اور نظریاتی جماعت ہے،ملک حسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)سینئر تاجر رہنما شاہ عالم مارکیٹ ملک حسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوامی، جمہوری اور نظریاتی جماعت ہے۔ تحریک انصاف دودہائی طویل جدوجہد کے بعدبغیر بیساکھیوں کے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچی ہے۔ عوام الناس کی مشکلات اورمسائل کے حل کیلئے وزیراعظم پاکستان عمران خان تاریخ ساز اقدامات کررہے ہیں۔احسا س پروگرام کے ذریعے ملک کے طول وعرض میں سو فیصد شفافیت کے ساتھ رقم کی ترسیل یقینی بنائی گئی ہے۔