زرقا تیمور ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایڈوائزی باڈی کی چیئرپرسن تعینات

زرقا تیمور ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایڈوائزی باڈی کی چیئرپرسن تعینات

  

لاہور(پ ر) ڈسٹرک ہیلتھ ایڈوائزی باڈی کے چیئرپرسن اور ممبران کی تقرری،ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایڈوائزی باڈی کی چیئرپرسن تعینات، ڈاکٹر ذیشان، ڈاکٹر عامر سلطان، محمد ارشد، حسیب خان، رانا شہزاد سہیل، گروپ کیپٹن ریٹائرڈ تجامل بیگ، محمد یونس اور صادق مجید ممبران میں شامل ہیں، ہیلتھ ایڈوائزری باڈی متعلقہ ضلع میں طبی سہولیات اور ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر کا جائزہ لے گی۔

، ایڈوائزری باڈی عوامی شکایات اور انکے ازالہ کیلئے تجاویز دے گی، ایڈوائزی باڈی صحت انصاف کارڈز کی تقسیم اور شفافیت کا جائزہ لے گی، کمیونٹی کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، صحت سے متعلقہ کونسلوں سے رابطہ اور سہولیات کی فراہمی میں معاونت کی جائے گی، ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی سمیت دیگر امور کی نگرانی کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -