اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے منشی ہسپتال اور ڈسپوزل اسٹیشنز کے دورے

اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے منشی ہسپتال اور ڈسپوزل اسٹیشنز کے دورے

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایاتپر اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے مائنر ڈسپوزل اسٹیشن ماچس فیکٹری شاہدرہ اور میجر ڈسپوزل اسٹیشن فرخ آباد کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈسپوزل اسٹیشنز پر پانی نکالنے والے آلات کی چیکنگ اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔اے سی سٹی نے کہا کہ نشیبی علاقوں اور سڑکوں سے نکاسی آب کے سلسلے میں ڈسپوزل اسٹیشنز مکمل طور پر فعال ہیں۔شاہدرہ میں مجموعی طور پر 11 مائنر اسٹیشنز اور 01 میجر ڈسپوزل اسٹیشن ہے.انہوں نے کہا کہ بارشی پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے منشی ہسپتال کا دورہ کیا.؛ انہوں نے او پی ڈی، ایمرجنسی، لیبر روم، گائنی وارڈ، ادویات کی فوری فراہمی، سٹاک اور دیگر انتظامات کو چیک کیا۔انہوں نے صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -