فیا ض چوہان کا بیان وزیر اعظم عمران خان پرعدم اعتماد ہے،عظمیٰ بخاری

  فیا ض چوہان کا بیان وزیر اعظم عمران خان پرعدم اعتماد ہے،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے بیان کو وزیر اعظم عمران خان پر عدم اعتماد قرار دے دیا،ریموٹ کنٹرول ترجمانوں کی امیدیں بھی اب شہباز شریف سے وابستہ ہیں۔اپنے وزیراعظم کی مائینس وَن کی بات سن کر سیاسی یتیموں اور ادھارے ترجمانوں میں بھگدڑ مچ گئی ہے۔ شہبازشریف پاکستان کے عوام کی دعاؤں سے صحت یاب ہوئے ہیں جن کی انہوں نے بے لوث خدمت کی۔شہباز شریف کی صحت یابی کی خبر سن کر ریموٹ کنٹرول ترجمان ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -