اقوام متحدہ کشمیر یو ں کے حقوق کی پامالی کاحساب دے،شفیق رضا

اقوام متحدہ کشمیر یو ں کے حقوق کی پامالی کاحساب دے،شفیق رضا

  

لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ اقوام متحدہ کشمیر یو ں کے حقوق کی پامالی کاحساب دے، عا لمی دنیا مقبوضہ و جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی پر سنجیدہ توجہ نہیں دے رہی،ہندوستانی فوج لائن آف کنٹرول پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ کنٹرول لائن اور ورکنگ بانڈری کے ساتھ تنا بڑھاکر بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے توجہ ہٹا نہیں سکتا۔

، بھار ت کی طر ف سے لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنا اور صورتحال کو خراب کرنابین الاقوامی قوانین کی بے حد خلاف ورزی ہے اور یہ دوطرفہ تجارت اور علاقائی امن کے لئے خطرہ ہیں۔انہو ں نے کہا کہ آ خر عالمی دنیا اور اقوام متحدہ کب تک خا مو ش تما شا ئی بن کر کشمیرمیں ہو نے والے مظالم پر آ نکھیں بند کیے رکھیں گے۔ بھار ت کی تمام کو ششوں کے باوجو د آ ج بھی کشمیر ی کسی صور ت بھار تی حاکمیت کو تسلیم کرنے کیلئے کسی طور پر بھی تیارنہیں ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -