مہنگی چینی فروخت کرنے پر 20دکاندار گرفتار، مقدمات درج

      مہنگی چینی فروخت کرنے پر 20دکاندار گرفتار، مقدمات درج

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے چینی کی مقرر کردہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی۔ ڈی سی دانش افضال نے کہا 272 انسپکشنز کی گئیں، 45 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور 20 ایف آئی آرز کا اندراج کرواکر 20 افراد کو حراست میں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 39 ہزار 5 سو روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ چینی کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے،عوام بھی ایسے عناصر کی فوری اطلاع دیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -