چوہدری پرویزالٰہی حقیقی عوام دو ست لیڈر ہیں،سمیرا ساہی

چوہدری پرویزالٰہی حقیقی عوام دو ست لیڈر ہیں،سمیرا ساہی

  

لاہور (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ق) کی سینئر مرکزی رہنما سمیرا ساہی نے کہاہے کہ چوہدری پرویزالٰہی حقیقی عوام دو ست لیڈر ہیں، حکومت کا ایجنڈا عوام کی خدمت ہے اتحادی حکومت کی توجہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر مرکوز ہے۔

، پنجاب حکومت نے عام آدمی کی حالت بہتر بنانے کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اتحادی حکومت کی پالیسیوں کا مرکز و محور عام آدمی ہے، غریب کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا لیکر برسراقتدار آئے ہیں اور عام آدمی کی حالت کو بدلیں گے۔ تبدیلی کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمت نہیں ہاریں گے۔ وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں لیکن ہمارا عزم ان سے بلند ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ہم باتیں نہیں کام کر کے دکھاتے ہیں۔ لوٹ مار کا دور گزر چکا ہے،قومی وسائل عوام کی امانت ہیں۔ نئی سوچ اور نئے جذبوں سے عبارت ہے۔ چوہدری پرویزالٰہی صوبے کے عوام کی فلاح وبہبودکیلئے ہرممکن حد تک جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -