وزیر اعظم نے سیاسی مفادات سے بالاتر غیر معمولی فیصلے کئے،جمشید چیمہ

وزیر اعظم نے سیاسی مفادات سے بالاتر غیر معمولی فیصلے کئے،جمشید چیمہ

  

لاہور (سٹی رپورٹر)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ شریف اور زرداری خاندان کی نظر میں صرف ان کی خوشحالی ہی اصل ترقی ہے اور کرپشن کاکاروبار بند ہونے کی و جہ سے انہیں ہر طرف بحران اور بد حالی نظر آرہی ہے،چار دہائیوں میں سیاست کے نام پر مافیاز نے اپنی جڑیں اتنی گہری اور مضبوط کرلی ہیں کہ انہیں اکھاڑ پھینکنے کیلئے تھوڑا وقت درکار ہے،وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو درست سمت میں گامزن کرنے کیلئے اصلاحات کی کڑوی گولی نگلی ہے۔

اور سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر غیر معمولی فیصلے کئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 127کے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ماضی کے حکمرانوں کی طرح فوٹو سیشن کی بجائے عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔ یہاں تو ایسا بھی ہوا ہے کہ رات کو خواب آیا کہ اوور ہیڈ برج کھڑادواور صبح تمام قواعد و ضوابط کوبالائے طاق رکھتے ہوئے اس کی تعمیر شروع ہوجاتی تھی لیکن عوام پینے کے صاف پانی، تعلیم اورصحت کی سہولتوں سے محروم رہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کبھی بھی متحد نہیں ہو سکتی کیونکہ ان کے اپنے اپنے مفادات ہیں اورموقع کی مناسبت سے بیانیے میں تبدیلی لائی جاتی ہے۔ملک آج جن حالات سے دوچار ہے عوام اس کے اصل محرکات سے آگاہ ہیں اس لئے وہ حکومت کی بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں، موجودہ مشکلات عارضی ہیں اور انشا اللہ مرحلہ وار بہتری آئے گی جو قلیل المدت نہیں بلکہ مستقل اورطویل المدت ہو گی۔#/s#

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -