حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی بڑھ رہی ہے،عدنان ہنجراء

        حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی بڑھ رہی ہے،عدنان ہنجراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنماچوہدری عدنان اصغرہنجرا،خواجہ ندیم سعید وائیں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے یہی وجہ ہے کہ الیکشن سے پہلے بڑے بڑے دعوے کرنے والے وزیراب استعفے دیتے پھررہے ہیں جوحکومت کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان کی ناکام حکمت عملی نے پاکستان کو دیوالیہ بنادیاہے۔
تبدیلی کے نام پر پاکستانی عوام کو باوقوف بنایا اور اب حکومت میں آکر ان کو کوئی سمجھ نہیں آرہی۔ بڑے شو ق سے حکومت لینے والے اور وزارتیں لینے والے اب جان چھڑاکربھاگ رہے ہیں۔