احتساب کا عمل کسی بھی صورت نہیں رکے گا،عرفان عباسی
لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف آزاد کشمیر جموں کے نائب صدر عرفان عباسی نے کہا ہے کہ احتسا ب کاعمل کسی صور ت نہیں رکے گابلکہ تحریک انصا ف حکومت کیخلا ف ساز ش کرنے والو ں کو کچھ نہیں ملے گا،بلاو ل زرداری کی اپوز یشن سے مل کرحکومت گرانے کی با تیں دیوانے کا خواب ہے، بلاو ل زرداری کی ابھی سیاسی تربیت ہونا باقی ہے یہ ابھی غیر سیاسی بچے ہیں۔
،وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے بلاول زرداری جو خود سلیکٹڈ چیئرمین ہیں وہ پہلے بے نامی اکاؤنٹس کا نیب کو تو جواب دیں۔انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری اپنی والدہ کی بجائے اپنے والد کے نظریات کے پیروکار ہیں جو ایک عالی شان بلاول ہاؤس کی چار دیواری سے باہر کی دنیا سے بالکل بے خبر ہیں، بلاول زرداری دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے بارے میں معلوم نہیں جو معاشی طور پر مضبوط ہونے کے باوجود معاشی چیلنجز سے متاثر ہوئے،بلاول کو اسامہ بن لادن سے ان کی والدہ کی حکومت گرانے کے لئے فنڈنگ لینے والے تو نظر نہیں آتے، بلاول زرداری کو وزیر اعظم سوشل میڈیا پراپنے بیانات لگانے سے ان کو کیوں تکلیف ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت نے اْن کرپٹ بددیانت ٹولے کو ئی ریلیف نہیں دیا جو لوٹ مار کے پیسے پر پلتے ہیں، بلاول زرداری بجٹ کی کاپی ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کی بجائے پڑھتے تو انہیں تعلیم اور صحت کے لیے مختص رقم کا اندازہ ہو جاتا، بلاول زرداری مراد سعید کا مناظرہ چیلنج قبول کیوں بھاگ رہے ہیں