عمران خان کی جدوجہد کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا
لاہور(سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ کے پیٹرن انچیف ثاقب ملک نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کی جدوجہد کوتاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ملک وقوم کو مسائل اور بحرانوں کی دلدل سے نکالنے کیلئے تحریک انصا ف نے بائیس سال مافیازکا سخت ترین مقابلہ کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج بھی اسی جذبے اور اخلاص کے سخت کرپٹ مافیا کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔