اپوزیشن کے تمام ڈرامے فلاپ ہوچکے ہیں،ڈاکٹر سیمی بخاری

اپوزیشن کے تمام ڈرامے فلاپ ہوچکے ہیں،ڈاکٹر سیمی بخاری

  

لاہور(پ ر)تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے تمام ڈرامے فلاپ ہوچکے ہیں ان کا سیاسی مستقبل بھی زیر و ہے، آنیوالی حکومت بھی تحر یک انصاف کی ہوگی اپوزیشن اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ' اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف ا ے پی سی بلانا چاہتی ہیں تووہ سو بار اپنا شوق پورا کر ے الیکشن 2023میں ہی ہوں گے۔ کارکنوں سے گفتگو کے دوران تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ اپوزیشن کی پالیسیاں حکومت کیلئے نہیں خود انکی عوام کیلئے سیاسی موت ثابت ہورہی ہے۔

اگر اپوزیشن اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ اور احتساب سے بچاؤ کیلئے اے پی سی بلا چاہتی ہے توضرور بلا لیں اس کا حشر بھی ماضی کی آل پارٹیز کانفر نس جیسا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -