حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو ئی،جاوید قصوری

      حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو ئی،جاوید قصوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ چینی اور آٹے کے بعد زکوٰۃ فنڈ میں خرد برد کے بڑے اسکینڈلز سامنے آ ئے مگر دوسری طرف ذمہ داران کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

چوروں، لٹیروں اور کرپٹ افراد کی جگہ اسمبلیاں اور کابینہ نہیں بلکہ جیل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جو انصاف او ر کارکردگی کی بات کرتی ہے وہ اپنے لوگوں کی خامیوں پر پردہ ڈال کر عوام کو بے وقوف بنارہی ہے۔ وزراء کی مایوس کن کارکردگی سب کے سامنے عیاں ہوچکی ہے۔ وزراء کے بیانات عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء ایک دوسرے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کررہے ہیں۔ ٹرین حادثوں کی سنچری مکمل ہوگئی ہے مگر مجال ہے کہ کسی ذمہ دار کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہو۔ چوریاں،ڈکیٹیاں اور لاقانونیت کا دوردورہ ہے۔پنجاب میں بیڈ گورننس ہے۔پورا پنجاب لاوارث ہے۔ احتساب سے انتقام کی بدبو آرہی ہے۔ جماعت اسلامی صاف شفاف احتساب کی حامی ہے۔ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے غائب ہوچکے ہیں۔آزادی صحافت پر قدغن لگا نا قابل مذمت ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکومت سب اچھا سننے کی عادی ہوچکی ہے۔محمد جاوید قصوری نے سے مزید کہا کہ حکمران ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ کرپشن پر زیرو ٹالرینس کا دعویٰ کرنے والوں کے اپنے معاملات میں شفاعیت نظر نہیں آرہی۔بی آر ٹی اور مالم جبہ جیسے منصوبوں کی بھی شفاف تحقیقات ہونی چاہیں۔#/s#