متروکہ وقف املاک بورڈ کے پی آراو عامر حسین ہاشمی کے زیر اہتمام محفل میلادؐ
لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے پبلک ریلیشنز آفیسر عامر حسین ہاشمی کے زیرِِ اہتمام حضرت امام علی رضا ؑ کی ولادت اور اپنی والدہ مرحومہ کی 10ویں برسی کے موقع پر محفل میلاد کا انعقاد، سکھ رہنما سردار من میت سنگھ مہمانِ خصوصی تھے جبکہ عاقل ہاشمی، عادل ہاشمی،غضنفر علی شاہ،اسلم و عمران حیدر،ایثار کاظمی،امجد الطاف ASO نوخیز جبکہ مولانے آغا علی حسنین نے اپنے خطاب میں فضائلِ محمدؐ و آلِ محمدؐ اور والدین کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ دینِ الٰہی اور تعلیماتِ محمدؐ و آلِ محمد ؐپر عمل پیرا ہونے میں اللہ کی رضا شامل ہے۔