”اچھا مال اچھا،برا مال برا“ کہہ کر فروخت کرنے کی منفرد مہم کا آغاز

”اچھا مال اچھا،برا مال برا“ کہہ کر فروخت کرنے کی منفرد مہم کا آغاز

  

لاہور(پ ر) سماجی تنظیم بیوٹی آف ہیومینٹی کے چیئرمین شیخ اعجاز احمد کی ہدایت پر اشیائے خوردونوش اور فروٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کیلئے خصوصی پروگرام کا آغاز کردیا جس کا عنون ہے ”اچھا مال اچھا،برا مال برا کہہ کر فروخت کرو“اس مہم کے تحت بیوٹی آف ہیومینٹی کے جنرل سیکرٹری حامد مختار اور نائب صدر جمشیدعالم نے لاہور کی مختلف مارکیٹوں اور فروٹ فروخت کرنے والے مراکز کا دورہ کیا جن میں مغل پورہ،سمن آباد،سبزہ زار،شاہدرہ،مزنگ روڈ اور دیگر علاقے شامل ہیں،حامد مختار اور جمشید عالم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیوٹی آف ہیومینٹی کی مہم کا مقصدیہ ہے کہ دکانداروں اور فروٹ بیچنے والوں کو ذہنی طور پر تیار کیا جائے کہ وہ مناسب دام وصول کریں تاکہ مہنگائی میں کمی آسکے اور صارفین کو معیاری اشیاء میسر ہوں،حامد مختار نے کہا کہ مہنگائی کم کرنے میں یہ مہم اہم کردار ادا کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -