ہائیکورٹ کا فیصلہ نوازشریف کی بیگناہی کا ثبوت ہے،پرویز ملک

ہائیکورٹ کا فیصلہ نوازشریف کی بیگناہی کا ثبوت ہے،پرویز ملک

  

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر ملک میں جو تماشہ لگایا گیا اس کا ڈراپ سین کا آغاز ہو چکاہے،للہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ملک وقوم کی مخلصانہ خدمت کرنے والے محمد نوازشریف کی بے گناہی کوثابت کردیا،لاہورہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا فیصلہ دراصل محمدنوازشریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے،ثابت ہوگیا کہ جج نے انصاف پہ مبنی فیصلہ نہیں دیا تھا۔ اور تین بار کے منتخب وزیراعظم کو ناحق سزا دی،اب سچائی سامنے آنے پر انصاف کا تقاضہ ہے کہ محمد نوازشریف کے خلاف سزا کو ختم کیاجائے، اب وقت آ گیا ہے کہ سلیکٹڈ لوگ اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

، نیب نیازی گٹھ جوڑاور ایک سا ل مسلسل حمزہ شہباز کو قید میں رکھنے کے باوجود ان کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کی جا سکی اس کے باوجود ملک میں نالائقوں نے اپنی نالائقیاں چھپانے کے لئے سیاسی انتقام کا تماشہ لگایا ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیگی رہنماؤں و کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلے آ ئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔آئی ایم ایف کی سخت شراط سے کاروباری مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نالائق، نااہل اور چوروں نے دو سال میں معیشت تباہ کر دی اور چوروں نے عوام کی اربوں کی چینی چوری کر لی نالائق، نااہل اور چوروں نے دو سال میں 40 لاکھ سے زائد لوگوں کو بے روزگار کر دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -